اقوام متحدہ۔12جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے نائیجیریا کی سفیر امینہ محمد کو ایک بار پھر اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل تعینات ہونے پر مبارک باد دی ہے۔
انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ امینہ محمد کی مضبوط اور سرگرم قیادت میں اقوام متحدہ کو عالمی اہداف کے حصول میں خصوصی پیش رفت حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔