اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب کاسشماسوراج کے جنرل اسمبلی سے خطاب پر ردعمل

133
APP01-24 NEW YORK: September 24 - Pakistan's Permanent Representative to the United Nations Maleeha Lodhi responded to Indian Foreign Minister's speech at the General Assembly on Saturday by holding up a picture of a pellet ridden face of a Kashmiri woman, saying this is the real face of Indian democracy. APP

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی)پاکستان نے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کے بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت اپنے تمام ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی کی سرپرستی کے ذریعے جنوبی ایشیاءکے خطے میں ”دہشت گردی کی ماں“ کا مقام حاصل کرچکا ہے۔یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے بھارتی وزیرمملکت برائے خارجہ امورسشماسوراج کے جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران پاکستان کے خلاف عائد کردہ الزامات کے جواب میں کہی ہے، انہوں نے بھارتی الزامات کو مکمل طورپر مسترد کرتے ہوئے اسے بہتان تراشی قرار دیا۔ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہاکہ سشما سوراج کے تبصرہ سے پاکستان کے حوالے سے بھارتی قیادت کی مخاصمت کا بخوبی اندازہ ہورہاہے، ایک ایسی مخاصمت جس کوہم گزشتہ 70برسوں سے برداشت کررہے ہیں۔ا