اقوام متحدہ کا یمن کے لیے سعودی عرب کے امن منصوبے کا خیر مقدم

96
اقوام متحدہ کے امن مشنز میں خواتین کو بااختیار بنانا اولین ترجیح ہے ، سربراہ اقوام متحدہ امن آپریشنز

اقوام متحدہ ۔23مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کی جانب سے یمن میں جاری جنگ کے پرامن انداز میں خاتمے کے لیے نیا امن منصوبہ پیش کرنے پر عالمی برادری کی طرف سے خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ نے بھی سعودی عرب کے اس اعلان کو یمن میں‌جاری کئی سالہ جنگ کے خاتمے کی طرف اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے ایک بیان میں کہا کہ بین الاقوامی تنظیم یمن جنگ کے خاتمے کے لیے سعودی امن اقدام کا خیرمقدم کرتی ہے اور یہ اقدام اقوام متحدہ کی کوششوں کےعین مطابق ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے کہا تھا کہ مملکت نے اقوام متحدہ کی نگرانی میں جنگ بندی اور فضائی اور سمندری راستوں کو دوبارہ کھولنے سمیت یمن میں حل کے لئے پہل کی ہے۔