اقوام متحدہ کے سربراہ آئندہ ہفتے ماسکو اور کیف کا دورہ کریں گے

45

اقوام متحدہ ۔23اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش آئندہ ہفتے روس اور یوکرین کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق انتونیو گوتریش روس کے دارلحکومت ماسکو میں روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف اور بعد ازاں روسی صدر ویلادیمیر پوٹن سے بھی ملاقات کریں گے

،وہ ماسکو سے یوکرین کے دارالحکومت کیف جائیں گے جہاں یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی سے بھی ان کی ملاقات متوقع ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ ان رہنمائو ں سے ملاقاتوں کے دوران فوری جنگ بندی اور عام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے پر بات چیت کریں گے۔

کیف اور ماسکو کےان کے دورے کا مقصد یوکرین میں جلد سے جلد قیام امن کو بحال کرنا ہے۔