جنیوا۔23اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ نے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں میں بڑھتی محاذ آرائی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یروشلم میں واقع مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں جمعہ کو بھی جھڑپیں ہوئی ہیں۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر کی ترجمان روینہ شمداسانی نے ایک بیان میں اس علاقے میں پیدا کشیدہ صورت حال پر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ اس بیان میں واضح کیا …
اقوام متحدہ کا اسرائیل اور فسلطین کے درمیان تشد دمیں اضافےپرتشویش کا اظہار

مزید خبریں
جنیوا۔23اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ نے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں میں بڑھتی محاذ آرائی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یروشلم میں واقع مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں جمعہ کو بھی جھڑپیں ہوئی ہیں۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر کی ترجمان روینہ شمداسانی نے ایک بیان میں اس علاقے میں پیدا کشیدہ صورت حال پر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ اس بیان میں واضح کیا گیا کہ گزشتہ ماہ فلسطینی علاقے اور اسرائیل میں پر تشدد صورت حال میں اضافے نےعالمی سطح پر تشویش پیدا کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی پولیس کی طرف سے طاقت کے استعمال کے نتیجے میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اور اس کے ارد گرد نمازیوں اور عملے کو بڑے پیمانے پر چوٹیں آئیں، اس کی فوری، غیر جانبدارانہ ، آزادانہ اور شفاف تحقیقات کی جانی چاہیے۔
خاتون ترجمان نے کہا کہ کسی بھی خلاف ورزی کے ذمہ داروں کا محاسبہ اور طاقت کے استعمال سے متعلق پالیسیوں اور طریقہ کار کا جائزہ لیا جانا چاہیے تاکہ مزید خلاف ورزیوں سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ 15 اپریل کو اسرائیلی سکیورٹی فورسز کا طرز عمل جو متعدد وڈیوز میں بھی سامنے آیا ہے، سنگین تشویش پیدا کرتا ہے کہ طاقت کا استعمال وسیع، غیر ضروری اور بلا امتیاز تھا۔
ترجمان نے کہا کہ مغربی کنارےخاص طور پر جنین میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں میں شدت اور فلسطینیوں کی طرف سے آتشیں اسلحے کا استعمال فلسطینی باشندوں کو زیادہ خطرے میں ڈال رہا ہے۔








