37.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںالحمرا میں صوفی شاعر میاں محمد بخش کے کلام پر مبنی پروگرام...

الحمرا میں صوفی شاعر میاں محمد بخش کے کلام پر مبنی پروگرام کا انعقاد

- Advertisement -

لاہور۔ 18 جولائی (اے پی پی):لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں صوفی شاعر میاں محمد بخش کے کلام پر مبنی پروگرام کا انعقادکیا گیا۔پروگرام کا مقصد آفاقی شاعر میاں محمد بخش کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا محمد سلیم ساگر نے اس موقع پر کہا کہ میاں محمد بخش بلند درجہ عارف، ولی اللہ ہونے کے ساتھ آفاقی شاعر تھے،آپ کی شاعری خدا کی ذات اور صفات کو پہچاننے کا درس دیتی ہے، حسن و عشق،پیار و محبت،کارخانہ قدرت میں تدبر و فکر کرنا،خالق کی معرفت میں لگے رہنا آپ کی شاعری کے موضوعات ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میاں محمد بخش نے 17 پنجابی جبکہ ایک کتاب فارسی میں لکھی،سیف الملوک انکی مشہور و معروف تصنیف ہے۔ شام بیادِ میاں محمد بخش میں نامور گلوکار عمران شوکت،شبانہ عباس نے پروگرام کیا،عوام کی بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کی اور گلوکار وں کو بھرپور داد دی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=374871

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں