الشفاء ٹرسٹ کی کوششیں رنگ لے آئیں ،پاکستان بین الاقوامی طور پر کلینکل ٹرائلز کے مرکز کے طور پر تسلیم

170
الشفاء ٹرسٹ کی کوششیں رنگ لے آئیں ،پاکستان بین الاقوامی طور پر کلینکل ٹرائلز کے مرکز کے طور پر تسلیم

راولپنڈی ۔5جنوری (اے پی پی):الشفاء ٹرسٹ کی کوششوں سے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر کلینیکل ٹرائلز کے مرکز کے طور پر تسلیم کر لیا گیا ہے،الشفاء ٹرسٹ آئی ہاسپٹل راولپنڈی میں بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی جس کا مقصد ماہرین اورطب کی صنعت سے تعلق رکھنے والوں کے مابین تبادلہ خیال اور پاکستان میں کلینیکل ٹرائلز کے فروغ کے لیے ایک جامع فورم فراہم کرنا تھا۔مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری، ڈائریکٹر انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز نے کلینکل ٹرائل انڈسٹری کے فروغ کی اہمیت پر روشنی ڈالی جو مقامی سطح پر ادویات اور طبی آلات کی صنعت کی ترقی کا باعث بنے گی۔

الشفاء ٹرسٹ کی کوششیں رنگ لے آئیں ،پاکستان بین الاقوامی طور پر کلینکل ٹرائلز کے مرکز کے طور پر تسلیم

انھوں نے کہا کہ اس سے ہم اپنے ملک کے لئے اقتصادی فوائد حاصل کرنے کے ساتھ صحت کے شعبے کو بہتر بناسکتے ہیں۔ چین نے بھی ایسا ہی ماڈل اپنایا تھا جس سے اسے کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے میں خاطر خواہ مدد ملی۔ الشفاء ٹرسٹ کے صدر جنرل رحمت خان نے الشفاء ریسرچ سنٹر کی کارکردگی کلینیکل ٹرائلز کی اہمیت اور اس میں ٹرسٹ کے کردار پر روشنی ڈالی اور حالیہ سیلاب میں ٹرسٹ کی خدمات کا بھی ذکر کیا جس میں سیلاب زدگان کے لیے 60 ملین روپے کا عطیہ اور بنیادی طبی امداد کی فراہمی شامل ہیں۔ پروفیسر واجد علی خان پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان پروفیسر تنویر خالق ڈاکٹر سعدیہ عاصم پروفیسر صائمہ سعید عاصم منیرتنصیر علی ڈاکٹر عدنان ضیا شاہ اور دیگر ماہرین نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور الشفاء ٹرسٹ کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔