25.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںاللّہ ربّ العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کاسر بلند...

اللّہ ربّ العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کاسر بلند کیا،محمد نواز شریف

- Advertisement -

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اللّہ ربّ العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کا سر بلند کیا۔

ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر سندھو اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور مبارکباد دیتا ہوں۔

- Advertisement -

مسلم لیگ کے قائد نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔پاکستان زندہ باد۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595369

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں