الیکشن کمیشن آف پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو29اگست تک گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت

146
Election Commission

اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کو29اگست تک گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔منگل کو الیکشن کمیشن آف پاکستان سے جاری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 204 اور 210 اور الیکشن رولز 2017 کے قاعدہ 159 اور 160 کے تحت یاددہانی کرائی ہے کہ انہیں جون 2024 میں ختم ہونے والے مالی سال 2023-24 کے لیے اپنے اکائونٹس کے مربوط گوشوارے الیکشن کمیشن میں 29 اگست 2024 یا اس سے پہلے جمع کروانے ہوں گے۔

الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 210 کا متن ہے کہ کوئی سیاسی جماعت مالی سال کے اختتام کے ساٹھ دن کے اندر کمیشن کو اپنے گوشوارے فارم -ڈی پر چارٹر ڈا کائونٹینٹ کے ذریعے درج ذیل تفصیلات کے ساتھ پیش کرے گی۔ان میں سالانہ آمدنی اور اخراجات ،فنڈنگ کے ذرائع ،اثاثے اور واجبات شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کو پیش کی جانے والی تفصیلات سیاسی جماعت کی آڈٹ رپورٹ جو چارٹرڈ اکائونٹنٹ کی طرف سے جاری کی گئی ہو اور پارٹی سربراہ کی جانب سے مجاز عہدیدار سے دستخط شدہ ہو ، جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہو کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت ممنوعہ ذرائع سے پارٹی کو کوئی فنڈ نہیں ملا،گوشواروں میں پارٹی کی مالی حالت کے بابت درست معلومات موجود ہیں۔مذکورہ بالا تفصیلات زیر و ستخطی /مجاز عہدیدار کے علم اور یقین کے مطابق درست ہیں۔

گوشواروں کی منسلک کی گئی تفصیلات رپورٹ چارٹرڈ اکائونٹنٹ کی طرف سے آڈٹ شدہ ہے۔ گوشواروں کی تفصیلات الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق فارم-ڈی پر جمع کرائی جائیں گی۔ پرنٹ شدہ فارم الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد اور صوبائی الیکشن کمشنرز، پنجاب، سندھ، خیبر پختو نخوا اور بلوچستان کے دفاتر میں مفت دستیاب ہیں۔ فنڈز کے ذرائع کے لیے فارم-ڈی پر فارما بھی ای سی پی کی ویب سائٹ پردستیاب ہے۔فارم میں اوور رائیٹنگ قابل قبول نہیں۔ آڈیٹر کے حوالے سے آئی سی اے پی کی جانب سے جاری کردہ رکنیت/سر ٹیفیکیٹ کو آخری درست تجدیدی سرٹیفیکیٹ کے ساتھ فارم-ڈی میں شامل کیا جائے۔

فارم -ڈی کے ساتھ یکم جولائی 2023 سے 30 جون 2024 کی مدت کے لیے ہر بینک سٹیٹمینٹ کی کاپی کے ساتھ بیک ریکنسلیشن سٹیٹمنٹ بھی مہیا کرتا ہو گی۔مذکورہ سٹیٹمنٹ فارم بنام سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان ، شاہر او دستور ، سیکٹر جی فائیو / ٹو اسلام آباد پر پارٹی عہدیدار کے ذریعے پہنچایا جائے گا، جو کہ الیکشن رولز 2017 کے قائدہ 156 کے مطابق پارٹی سربراہ کی طرف سے باقاعدہ طور پر مجاز ہو۔ ڈاک، ٹیکس، کور بیئر سروس یا کسی اور طریقے سے موصول ہونے والی دستاویزات قبول نہیں کی جائیں گی۔