اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سندھ سے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول معطل کردیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے کراچی سے حلقوں میں این اے 241،242،243،این اے 244،این اے 245،این اے 250،این اے 252،این اے 254 اوراین اے 256 کراچی شامل ہیں۔