الیکشن کمیشن نے سینٹ کے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں توسیع کر دی

100
الیکشن کمیشن کسی قسم کے ہتھکنڈوں سے دبائو میں نہیں آئے گا اور آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیتا رہے گا، ترجمان الیکشن کمیشن

اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں توسیع کر دی ہے ۔

ہفتہ کو ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ آفسران کے پاس (آج ) ہفتہ 16مارچ2024 کو شام 6بجےتک جمع کرا سکتےہیں۔