لاہور۔12ستمبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے پر امن انعقاد پر متعلقہ اداروں کی تعریف کی ہے۔
ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتظامیہ، سکیورٹی اداروں اورصوبائی حکومت کے تعاون کو سراہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پرامن انتخابات کروانے پر الیکشن کمیشن کنٹونمنٹ ایگزیکٹو افسران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مشکور ہے۔
الیکشن کمیشن حق رائے دہی استعمال کرنے پر ووٹرز کا بھی مشکور ہے۔انکا کہنا تھا کہ وفاقی و صوبائی حکومت کے تعاون سے جلد بلدیاتی انتخابات کروائیں گے۔