پیانگ یانگ ۔ 13 اپریل (اے پی پی) شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے امریکا کے ساتھ جوہری تنازعے میں واشنگٹن انتظامیہ کو اس سال کے آخر تک کی مہلت دی ہے۔ کم جونگ ان کے مطابق اگر امریکا مناسب رویہ اختیار کرے تو وہ اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تیسری ملاقات کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ 2019ء کے دوران امریکی فیصلے کے منتظر رہیں گے۔ کم اور ٹرمپ کے درمیان اب تک دو ملاقاتیں ہو چکی ہیں جن کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا، تاہم اس کے باوجود کم، ٹرمپ کے ساتھ اپنے روابط کو انتہائی شاندار قرار دیتے ہیں۔