امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی فلاحی تنظیم ”ہیلپنگ ہینڈ“ نے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں بارے سالانہ رپورٹ برائے 2015ءجاری کر دی

137

اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی عالمی فلاحی تنظیم ”ہیلپنگ ہینڈ“ نے پاکستان میں مختلف نوعیت کی ہنگامی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں اور صحت و تعلیم سمیت متنوع شعبہ جات میں ترقیاتی منصوبوں پر مبنی اپنی سالانہ رپورٹ 2015ءجاری کر دی ہے۔ ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کے کنٹری ڈائریکٹر فضل الرحمان کی طرف سے جاری سالانہ رپورٹ کے مطابق تنظیم 11 سال سے پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے 35 اضلاع میں ضرورت مند اور بے سہارا افراد کو متنوع خدمات فراہم کر رہی ہے جبکہ اس کی فلاحی سرگرمیوں کا دائرہ کار دنیا کے 18 ممالک پر محیط ہے