واشنگٹن ۔4مارچ (اے پی پی):امریکا نےیوکرین کی فوجی امداد معطل کرنے کی تصدیق کر دی۔رائٹرز نے محکمہ دفاع ( پینٹا گون)کے ایک سینئر اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ یہ معطلی اس وقت تک نافذ العمل رہے گی جب تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بات کا تعین نہیں کر لیتے کہ یوکرین کے رہنما روس کے ساتھ امن کے لیے نیک نیتی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ عہدیدار نے کہا کہ صدر نے واضح کیا ہے کہ وہ اس اقدام سے امن پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں اور فریقین کو بھی اس مقصد کے لیے پرعزم ہونے کی ضرورت ہے۔