ابوظہبی ۔4مارچ (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل 9 ہفتےاضافے کے بعد کمی ریکارڈ کی گئی ۔اردو نیوز کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مختلف قیراط کے فی گرام سونے کی قیمتوں میں 8 سے 10.5 درہم تک کمی ہوئی ۔ گزشتہ ہفتے کے آخر میں امارات میں 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 343.25 درہم رہے …
متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمتوں میں 9 ہفتے مسلسل اضافے کے بعد کمی ریکارڈ

مزید خبریں
ابوظہبی ۔4مارچ (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل 9 ہفتےاضافے کے بعد کمی ریکارڈ کی گئی ۔اردو نیوز کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مختلف قیراط کے فی گرام سونے کی قیمتوں میں 8 سے 10.5 درہم تک کمی ہوئی ۔
گزشتہ ہفتے کے آخر میں امارات میں 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 343.25 درہم رہے ،ان میں 10.5 درہم کی کمی واقع ہوئی۔ 22 قیراط ایک گرام کی قیمت 319.5 درہم تک آگئی ،ان میں 9.75 درہم کی کمی ہوئی۔21 قیراط ایک گرام کے نرخ 9.25 درہم کم ہوکر 306.75 درہم ہوگئے اسی طرح 18 قیراط ایک گرام کی قیمت 8 درہم کمی سے 262.5 درہم تک آگئی۔








