نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی لندن میں انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل ارسینیو ڈومنگیز سے ملاقات

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے لندن میں انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کے سیکریٹری جنرل ارسینیو ڈومنگیز سے ملاقات کی۔پیر کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے آئی ایم او کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ عزم کا اعادہ کیا اور محفوظ، مامون اور موثر بین الاقوامی بحری جہاز رانی کے لیے مرکزی بین الاقوامی ضابطہ ساز …

اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے لندن میں انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کے سیکریٹری جنرل ارسینیو ڈومنگیز سے ملاقات کی۔پیر کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے آئی ایم او کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ عزم کا اعادہ کیا اور محفوظ، مامون اور موثر بین الاقوامی بحری جہاز رانی کے لیے مرکزی بین الاقوامی ضابطہ ساز ادارے کی حیثیت سے آئی ایم او کے کردار کو سراہا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ایم ٹی آنر 25 پر یرغمال بنائے گئے 10 پاکستانی بحری کارکنوں کی بحفاظت رہائی کے لیے جاری کوششوں میں سیکریٹری جنرل کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تمام بحری کارکنوں کی جلد وطن واپسی کے لیے فوری اور موثر ادارہ جاتی مداخلت پر زور دیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے بحری امور کی حکمرانی کو مضبوط بنانے، بین الاقوامی بحری معیارات پر عمل درآمد اور پاکستان کی بلیو اکانومی کو مزید فروغ دینے کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو اجاگر کیا۔دونوں رہنمائوں نے بحری سلامتی و تحفظ، ضابطہ جاتی اصلاحات اور پاکستان کے بحری شعبے کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان اور آئی ایم او کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔