سونافی تولہ 4 لاکھ 87 ہزار 1 سو 36 روپے کا ہوگیا

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,200 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 87 ہزار 1 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,200 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 87 ہزار 1 سے 36 روپے کا ہوگیا ہے،

اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,200 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 87 ہزار 1 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,200 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 87 ہزار 1 سے 36 روپے کا ہوگیا ہے،

24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 3,601 روپے اضافے کے بعد 414,039 روپے سے بڑھ کر 417,640 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 379,549 روپے سے بڑھ کر 382,850 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 7,379 روپے اور 6,326 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,604 ڈالر سے بڑھ کر 4,646 ڈالر ہو گئی۔