امریکا و یورپ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ،ایشیا میں کمی

64
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

نیویارک۔ 30 مارچ (اے پی پی)امریکا و یورپ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ اور ایشیا میں کمی ہوئی۔ نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے پر نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1292.93 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 1298.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد بڑھ کر 1293.50 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 1292.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد کم ہوکر 1288.56 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1287.40 ڈالر فی اونس طے پائے۔