امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوںمیں کمی

64
سعودی گولڈ
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

نیویارک ۔15دسمبر (اے پی پی):امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوںمیں کمی ہوئی جس کی وجہ کورونا ویکسین کے باعث عالمی اقتصادی شرح نمو میں بہتری کا امکان ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 0.8 فیصد گرکر 1823.49 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.9 فیصد کمی کے ساتھ 1827.30 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے صبح کے وقت نرخ 0.1 فیصد گرکر 1836.80 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 1841 ڈالر فی اونس طے پائے۔ سنگاپور میں سپاٹ گولڈ کے سہ پہر کے وقت نرخ 0.4 فیصد گرکر 1831.75 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 1836.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔