واشنگٹن ۔15دسمبر (اے پی پی):امریکی صدرنے ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹارنی جنرل ولیم بر کے کرسمس تک مستعفی ہو جانے کااعلان کیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وائٹ ہائوس میں اٹارنی جنرل ولیم بار کے ساتھ بہت اچھی ملاقات ہوئی ۔ ہمارے درمیان بہت اچھے تعلقات قائم ہیں اور انہوں نے اپنی ذمہ داریاں بہت …
اٹارنی جنرل ولیم بر کرسمس تک اپنے عہدے سےمستعفی ہوجائیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔15دسمبر (اے پی پی):امریکی صدرنے ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹارنی جنرل ولیم بر کے کرسمس تک مستعفی ہو جانے کااعلان کیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وائٹ ہائوس میں اٹارنی جنرل ولیم بار کے ساتھ بہت اچھی ملاقات ہوئی ۔ ہمارے درمیان بہت اچھے تعلقات قائم ہیں اور انہوں نے اپنی ذمہ داریاں بہت احسن انداز میں نبھائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ولیم بر کرسمس سے پہلے اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے تاکہ چھٹیاں اپنے خاندان کے ساتھ گزاریں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ولیم بر 23 دسمبر کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے جس کے بعد ان کی جگہ ڈپٹی اٹارنی جنرل جیف روزن قائم مقام اٹارنی جنرل تعینات کیے جائیں گے۔ وائٹ ہائوس کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ ولیم بر کو استعفی دینے پر مجبور نہیں کیا گیا بلکہ انہوں نے اپنی مرضی سے اپنے عہدے سے استعفی دیا۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اٹارنی جنرل کے درمیان ملاقات بہت ہی دوستانہ اور خوشگوار ماحول میں ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ اٹارنی جنرل ولیم بر نے صدر ٹرمپ کےانتخابی دھاندلی کے دعوؤں سے اختلاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انتخابات میں اتنی بڑی دھاندلی نہیں دیکھی گئی جس کا مجموعی انتخابی نتائج پر کوئی اثر پڑ سکے۔








