امریکا،خاتون فلائٹ اٹینڈنٹ کو سر کہنے پر مسافرہ کو جہاز سے اتار دیا گیا

179
امریکا میں سینکڑوں غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کر کے ڈی پورٹ کر دیا گیا

واشنگٹن۔28جون (اے پی پی):امریکا میں خاتون فلائٹ اٹینڈنٹ کو’’سر ‘‘ کہنے پر امریکی خاتون کو جہاز سے اتار دیا گیا۔ اردو نیوز کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کی رہائشی خاتون جینا لونگوریا اپنی ماں اور 16 ماہ کے بیٹے کے ساتھ فرانسسکو سے سفر کر رہی تھیں اور انہوں نے فلائٹ اٹینڈنٹ کو سر کہہ کر مخاطب کیا ۔

جینا لونگوریا نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ صبح تقریباً 9بجے پیش آیا اور انہیں ہوائی جہاز سے اتار دیا گیا حالانکہ انہوں نے اپنی غلطی پر معذرت کر لی تھی۔ انہوں نے کہا کہ فلائٹ اٹینڈنٹ کی شناخت ایک خاتون کے طور پر ہوئی ، جب اس نے مجھے ہمارے بورڈنگ پاس دیے تو میں نے کہا شکریہ سر، بس یہی میری غلطی تھی۔