نیویارک ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) امریکا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جبکہ یورپ اور ایشیاءمیں کمی ریکارڈ کی گئی۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1276.61 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 70 سینٹ کے اضافے ساتھ 1279 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد کم ہوکر 1275.54 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے0.1 فیصد کمی کے ساتھ 1276.60 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیاءمیں سنگا پور سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد کم ہوکر 1273.70 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 0.2 فیصد گرنے کے بعد 1275.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔