لاہور۔5دسمبر (اے پی پی):امریکن قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور کا دورہ کیا۔ چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے امریکن قونصل جنرل کا استقبال کیا۔
سارہ احمد نے کرسٹن کے ہاکنز کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے بریفنگ دی اورانہیں بچوں کے تحفظ اور فلاح وبہبود کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ امریکن قونصل جنرل نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا، وہ بچوں کے ہاسٹل گئیں اور بچوں سے حال احوال دریافت کیا۔
امریکن قونصل جنرل نے بیک شاپ،سٹچنگ کلاسز اور میوزک کلاسز کا دورہ کیا،انہوں نے چائلڈ پروٹیکشن سکول اورکمپیوٹر لیب کا بھی دورہ کیا۔کرسٹن کے ہاکنز نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بچوں کو فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
کرسٹن کے ہاکنز نے چئیرپرسن سارہ احمدکی جانب سے بچوں کے تحفظ اور فلاح وبہبود کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہا ۔ امریکن قونصل جنرل نے بچوں کے ساتھ کیک بھی کاٹا۔ اس موقع ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفتاب احمد خان، ڈائریکٹر پروگرام حسنین خالد، ڈائریکٹر ایڈمن کاشف جلیل اور دیگر افسران بھی موجود تھے