امریکہ نیٹو کے باہمی دفاع کے عزم پر قائم ہے، ٹرمپ

116

واشنگٹن ۔ 10 جون (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا ملک نیٹو ممالک کے باہمی دفاع کے عزم پر قائم ہے۔امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق صحافیوں سے بات چیت میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ مغربی دفاعی اتحاد کے آرٹیکل 5 پر قائم ہے، جس کے مطابق کسی بھی رکن ریاست کا دفاع تمام نیٹو ریاستوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔