12.7 C
Islamabad
جمعرات, فروری 27, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکی صدر کا انخلا کے وقت افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی فوجی...

امریکی صدر کا انخلا کے وقت افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی فوجی سامان کی واپسی کا مطالبہ

- Advertisement -

واشنگٹن۔27فروری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2021 میں امریکی فوج کے انخلاکے بعد افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں ڈالر کے فوجی سازوسامان کی واپسی کا مطالبہ کیاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر نے امریکی جرنیلوں کی برطرفی کے لئے بھی دباؤ ڈالا ہے۔فاکس نیوز کی امریکی صدر کے گزشتہ روز اپنی کابینہ کے پہلے اجلاس کے حوالے سے کہا کہ ہم نے افغانستان میں اربوں، دسیوں اربوں ڈالر مالیت کا سامان چھوڑ دیا۔میرے خیال میں ہمیں بہت سا سامان واپس ملنا چاہیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے پیٹ ہیگ سیٹھ کو اس کا جائزہ لینے کو کہا کیونکہ طالبان مارے چھوڑے گئے بالکل نئے ٹرک اربوں، دسیوں اربوں ڈالر مالیت کا سامان کی ہر سال اپنی سڑکوں پر نمائش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان فوجی ہتھیار اور سامان فروخت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ 777,000 رائفلیں، 70,000 بکتر بند ٹرک اور گاڑیاں فروخت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں افغانستان سے فوجی ساز و سامان واپس لینا چاہئے ۔

- Advertisement -

انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکا کو افغانستان میں بگرام ایئر بیس پر کنٹرول رکھنا چاہیے تھا، جو کبھی افغانستان میں سب سے بڑا امریکی فوجی اڈہ تھا جو اب طالبان کے زیر کنٹرول ہے۔ٹرمپ کے تبصرےگزشتہ روز ان سوالوں کے جواب میں سامنے آئے کہ آیا وہ ان فوجی رہنماؤں کو برطرف کرنے پر غور کر رہے ہیں جنہوں نےافغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کی نگرانی کی۔ صدر نے کہا کہ وہ وزیر دفاع پیٹ ہیگ سیٹھ کو ہدایت نہیں دیں گے کہ پینٹاگون کو کیا اقدامات کرنے چاہئیں، ٹرمپ نے کہا کہ وہ ان میں سے ہر ایک کو برطرف کریں گے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=567077

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں