امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن 11 جنوری کو کیلیفورنیا کی عدالت میں پیش ہوں گے

116
US President's son Hunter Biden
US President's son Hunter Biden

واشنگٹن ۔19دسمبر (اے پی پی):امریکی صدر جو بائیڈن کے بیتے ہنٹر بائیڈن 11 جنوری کو کیلی فورنیا کی وفاقی ضلعی عدالت میں 1.4 ملین ڈالر کی ٹیکس چوری کے مقدمے میں پیش ہوں گے۔روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق مقدمے کی پہلی سماعت 11 جنوری کو مقامی وقت کے مطابق ایک بجےہوگی۔

ہنٹر بائیڈن پر دسمبر کے اوائل میں ٹیکس چوری کے نو مبینہ اقدامات پر فرد جرم عائد کی گئی تھی، خاص طور پران پر 2016 سے 2019 کے دوران واجب الاادوفاقی ٹیکسوں میں1.4 ملین ڈالر سے بچنے کی سکیم میں حصہ لینے کا الزام ہے، اس کے علاوہ ان پر جعلی ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کا بھی الزام ہے۔

اس سے قبل ہنٹر بائیڈن پرہتھیار رکھنے کے تین الزامات عائد کیے گئے تھے، ان پر آتشیں اسلحہ خریدتے وقت جھوٹ بولنے اور لائسنس یافتہ ڈیلر کو غلط معلومات فراہم کرنے کا بھی الزام ہے۔ تیسرا الزام اس قانون کی خلاف ورزی کا تھا جو منشیات کے عادی افراد کے لیے آتشیں اسلحہ رکھنے کو غیر قانونی بناتا ہے۔