امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام، یورو کی قدر میں کمی، برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں اضافہ

196

کراچی ۔ 11 نومبر (اے پی پی) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام رہا جبکہ یورو کی قدر میں مندی دیکھی گئی تاہم برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں تیزی رونماءہوئی۔ جمعہ کو امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام رہا جبکہ یورو کی قدر میں 41 پیسے کی کمی رہی تاہم برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں 50 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔