25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںانجینئر امیر مقام کا کابل گرام شانگلہ میں جلسہ عام سے خطاب

انجینئر امیر مقام کا کابل گرام شانگلہ میں جلسہ عام سے خطاب

- Advertisement -

پشاور۔05دسمبر(اے پی پی )وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ عوام الناس کو فائدہ پہنچانے کیلئے کسی بھی ترقیاتی منصوبے کی تکمیل سے دلی خوشی واطمینان محسوس ہوتا ہے، میرے سیاست کاایجنڈا ایک ہی پوائنٹ ہے اوروہ ہے خدمت خلق۔انہوںنے کہاکہ یہ میری دلی خواہش اورجدوجہدرہاہے کہ شہری علاقوں کی طرح پہاڑوںمیںبسنے والے بھی سڑک،بجلی،سوئی گیس،تعلیم اورصحت سمیت دیگر سہولیات سے مستفیدہو ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کابل گرام شانگلہ میںدریائے سندھ پر660فٹ طویل پل کاافتتاح کرنے کے بعدایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،پل کوٹریفک کی آمدورفت کیلئے کھول دیاگیا۔ یہ پل دواضلاع طورغراورشانگلہ کولنک کرتاجس سے دونوںاضلاع کے ہزاروں افراد مستفید ہوں گے۔ انجینئرامیرمقام نے کہاکہ تعلیم،صحت اورتھانہ کلچرمیںاصلاحات کے بلندوبانگ دعوے کرنے والوںکاچہرہ گزشتہ روزنوشہرہ کے ایک تھانے میںبے نقاب ہوگیاہے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32147

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں