اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اندرون سندھ سے سوشل میڈیا پر جس تواتر سے واقعات آ رہے ہیں، ایسا لگتا ہے سندھ میں قانون کی کوئی اہمیت ہی نہیں رہی۔
جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ صحافی عزیز میمن کا قتل ہو، طاقتور لوگوں کے شکار کی ویڈیو اور اب لاچار عورت کا قتل، بلاول صاحب یہ کیا ہو رہا ہے؟ آپ کے قریبی لوگ ان واقعات میں ملوث ہیں، اس طرح انسانیت کو مت روندیں