ملتان۔ 21 اپریل (اے پی پی):ملتا ن الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کے شعبہ پراجیکٹ کنسٹرکشن نے بجلی کی فراہمی بہتربنانے اور انرجی لاس ریڈکشن منصوبوں کے تحت ہائی ٹینشن فیڈرز کے10منصوبے مکمل کئے ہیں ،
ان منصوبوں کی تکمیل پر6 کروڑ94لاکھ روپے سے زائد لاگت آئی ہے۔ میپکو ترجمان کے مطابق مارچ 2024ءمیں میپکوملتان سرکل کے زیر انتظام 11KVریاض آباد فیڈر(خانیوال گرڈاسٹیشن)، 11KVبستی ملوک فیڈر (شجاع آبادگرڈاسٹیشن)، 11KVخانبیلہ فیڈر (جلال پور پیروالہ گرڈاسٹیشن)،11KVبستی بلیل فیڈر (انڈسٹریل اسٹیٹ گرڈاسٹیشن)، 11KVنواب پورروڈفیڈر (بوسن روڈگرڈاسٹیشن)، 11KVسانگی اورفیض آبادفیڈرز (خانیوال روڈ/ب±چ ولازگرڈاسٹیشن)، 11KVکوٹلی نجابت فیڈر (بستی ملوک گرڈاسٹیشن) کی ایریاپلاننگ کرکے لائن لاسز کی شرح میں کمی کرنے کے 7منصوبوں پر مجموعی طورپر 4کروڑ85 لاکھ 51 ہزار روپے لاگت آئی۔
رحیم یار خان سرکل کے زیر انتظام 11KVفریدی،ماڈل ٹاؤن فیڈرز (خانپور گرڈاسٹیشن)، 11KVبدلی شریف (جمال دین والی گرڈاسٹیشن)کی ایریاپلاننگ کے3 منصوبوں پر 2کروڑ8لاکھ55ہزارروپے لاگت آئی۔