انسداد بجلی چوری مہم کے58ویں روز بجلی چوری میں ملوث مزید 244افراد کو پکڑ لیا گیا، ترجمان لیسکو

76

لاہور۔5نومبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی جانب سے انسداد بجلی چوری مہم کے58ویں روز بجلی چوری میں ملوث مزید 244افراد کو پکڑ لیا گیا جن میں سے 243کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواستیں دائر کردی گئی ہیں جبکہ56ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کے37کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق وزارت توانائی کی ہدایات پرلیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی لیسکو کے پانچوں اضلاع لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ اور اوکاڑہ میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن اتوارکے روز بھی جاری رہا ،پکڑے جانے والے کنکشنز میں کمرشل10،

زرعی 3اور231ڈومیسٹک تھے،ان تمام کنکشنز کو منقطع کرکے انہیں669071یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت 11657234روپے ہے۔ترجمان نے بتایا کہ کوٹ لکھپت کے علاقے میں ملزم کو8000یونٹس چوری کرنے پر 500000روپے، پینوراما سنٹر میں ملزم کو5165یونٹس چوری پر250000روپے، سندر کے علاقے میں ایک صارف کو 3153یونٹس چوری کرنے پر 206109روپے دوسرے کو2540یونٹس چوری کرنے پر 205609روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ لیسکو ریجن میں 58 روز سے جاری آپریشن کے دوران کل 23713کنکشن بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 23474کنکشنز کیخلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے22625درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں، کل 11873ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے اوربجلی چوروں کو اب تک45212509یونٹس چارج کئے گئے ہیںجن کی مالیت 1916124205روپے ہے۔ واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویژن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کئے جا رہے ہیں۔