انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ، کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

116

جکارتہ ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) انڈونیشیا میں پیر کی صبح زلزلے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی قسم کی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈونیشیا کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8بج کر 13منٹ پر آیا جس کی ریکٹر سکیل پر شدت 6.4ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز نوسا تینگارا صوبے کے شمال مغرب میں فلورس تیمور کے علاقے میں سمندرکی 524 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔حکام نے کہا ہے کہ زلزلے کے بعد فوری طور پر سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔