جدہ ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم (او آئی سی) صومالیہ میں قحط سالی کے خاتمے کیلئے تمام رکن ممالک سے ہنگامی امداد کی اپیل کی ہے۔ پیر کو جاری کردہ بیان میں او آئی سی نے رکن ممالک اور امدادی پارٹنرز سے کہا ہے کہ صومالیہ میں قحط سالی کی قدرتی آفت کے باعث لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ خوراک کی شدید قلت کے …
او آئی سی کی صومالیہ میں قحط سالی کے خاتمے کیلئے تمام رکن ممالک سے ہنگامی امداد کی اپیل

مزید خبریں
جدہ ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم (او آئی سی) صومالیہ میں قحط سالی کے خاتمے کیلئے تمام رکن ممالک سے ہنگامی امداد کی اپیل کی ہے۔ پیر کو جاری کردہ بیان میں او آئی سی نے رکن ممالک اور امدادی پارٹنرز سے کہا ہے کہ صومالیہ میں قحط سالی کی قدرتی آفت کے باعث لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ خوراک کی شدید قلت کے باعث بچے اور بوڑھے بھیانک بھوک اور افلاس کا شکار ہیں، کئی افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمد نے گزشتہ روز خط لکھ کر او آئی سی کو ملکی صورتحال سے آگاہ کیا تھا اور ہنگامی بنیادوں پر امداد اور خوراک کی اپیل کی تھی۔








