ملتان۔ 08 اکتوبر (اے پی پی):انگلش کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کنسلٹنٹ جیمز اینڈرسن نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو جوائن کر لیا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے کھیل کیلئے انگلش ٹیم سٹیڈیم پہنچی تو جیمز اینڈرسن بھی ہمراہ تھے۔
جیمز اینڈرسن سکاٹ لینڈ میں گالف ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے تھے، ٹورنامنٹ اتوار کو ختم ہوا جس کے بعد انگلش کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ جیمز اینڈرسن منگل کو صبح پاکستان پہنچے اور اپنی ٹیم کو جوائن کیا۔