انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 9نومبر کومزید 6میچ کھیلے جائیں گے

127
انگلش پریمیئر لیگ،مانچسٹر سٹی کی 18 ویں فتح ،آسٹن ولا کو 1-2 گول سے ہرا دیا

لندن۔6نومبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 9نومبر کو مزید 6میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

پہلا میچ برینٹ فورڈ اور بورن مائوتھ کی ٹیموں کے درمیان جی ٹیک کمیونٹی سٹیڈیم، برینٹ فورڈ، انگلینڈ میں کھیلا جائے گا،دوسرا میچ کرسٹل پیلس اور فلہم کی ٹیموں کے درمیان سیلہرسٹ پارک، لندن، انگلینڈ میں کھیلا جائے گا،تیسرے میچ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور ایورٹن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ لندن سٹیڈیم، لندن میں کھیلا جائے گا،

چوتھا میچ وولور ہیمپٹن اور سائوتھمپٹن کی ٹیموں کے درمیان مولینکس سٹیڈیم، وولور ہیمپٹن، انگلینڈمیں کھیلا جائے گا،پانچواں میچ برائٹن اینڈ ہوو البیون اور دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیموں کے درمیان امریکن ایکسپریس سٹیڈیم، فالمر،انگلینڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ 9 نومبر کو کھیلے جانے والے چھٹے اور آخری میچ لیور پول اور آسٹن ولا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا اور یہ میچ اینفیلڈ، لیورپول میں کھیلا جائے گا۔

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 33 ویں سیزن کا آغاز ہوچکا ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 126واں ایڈیشن ہے۔

ای پی ایل میں شامل 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصو ل کے لئے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی ،بورن ماؤتھ،آرسنل ،آسٹن ولا ،برینٹ فورڈ، برائٹن اینڈ ہوو البیون ،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،ایپسوچ ٹائون،لیسٹرسٹی ،لیورپول،مانچسٹر یونائیٹڈ ،نیو کیسل ،ناٹنگھم فارسٹ ،ساؤتھمپٹن،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم اوروولور ہیمپٹن شامل ہیں۔