انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، کل جمعہ کو مزید 2 میچوں کا فیصلہ ہوگا

95
English Premier League
English Premier League

لندن۔4اپریل (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ ای پی ایل میں (کل) بروز جمعہ مزید 2 میچز کھیلے جائیں گے ۔پہلا میچ لیور پول اور شیفیلڈ یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان اینفیلڈ ، لیورپول میں کھیلا جائے گاجبکہ دوسرے میچ میں چیلسی اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں سٹامفورڈ برج، لندن میں آمنے سامنے ہوں گی ۔

یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہے ، ای پی ایل میں اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد آرسنل کی ٹیم سب سے زیادہ 68 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سر فہرست ہے ،لیور پول کی ٹیم 67 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے جبکہ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم بھی67 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔