انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل (ہفتے کو )کھیلا جائے گا

184

لندن۔12جولائی (اے پی پی):انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا کرکٹ میچ (کل) ہفتے کو کیننگٹن اوول، لندن میں کھیلا جائے گا۔انگلینڈ کی ویمن ٹیم کو نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ ویمن نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم کو 59 رنز، دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 23 رنز جبکہ تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اس سے قبل دونوں ممالک کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں میزبان انگلینڈ کی ویمن ٹیم نے مہمان نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 0-3 سے وائٹ واش کر دیا تھا۔ انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کو 9 وکٹوں ،دوسرے ون ڈے میچ میں 8 وکٹوں جبکہ تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ مہمان نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم اپنے دورے کے دوران میزبان انگلینڈ ویمنز ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے علاوہ 5 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز بھی کھیلنی ہے جس کے تین میچز کھیلے جاچکے ہیں ۔پانچ میچوں کی سیریز کا چوتھا ٹی ٹونٹی میچ کل ہفتے کو کیننگٹن اوول، لندن میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 17 جولائی کو لارڈز، لندن میں کھیلا جائے گا۔