24.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 7, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاو آئی سی بیگناہ کشمیریوں کا قتل رکوانے کیلئے کردار ادا کرے،میر...

او آئی سی بیگناہ کشمیریوں کا قتل رکوانے کیلئے کردار ادا کرے،میر واعظ کا سیکرٹری جنرل کے نام خط

- Advertisement -

سرینگر ۔ 17 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں اے پی ایچ سی کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے اسلامی تعاون تنظیم پر زو ر دیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بے گناہ شہریوںکا قتل عام رکوانے کیلئے کردار ادا کرے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ایاد امین مدنی کے نام خط میں تحریک آزادی کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے او آئی سی پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی فورسز کے ہاتھو ں کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بند کرانے کےلئے موثر حکمت عملی اور ضروری اقدامات اٹھائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=1299

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں