او آئی سی وزرا خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس میں او آئی سی وزراء خارجہ کا 48 واں اجلاس 2021 میں اسلام آباد میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

60
Foreign Office Spokesman
Foreign Office Spokesman

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):نائیجر کے درالحکومت نیامے میں او آئی سی وزرا خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس میں او آئی سی وزراء خارجہ کا 48 واں اجلاس 2021 میں اسلام آباد میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزرا خارجہ کونسل اجلاس میں ممکنہ طور پر پاکستان اگلے تین سالوں کیلئے او آئی سی چھ رکنی ایگزیکیوٹو کمیٹی کا رکن بھی بن گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان او آئی سی کا بانی رکن ہے اور پاکستان نے او آئی سی میں ہمیشہ امت مسلمہ کے اجتماعی آواز کو فروغ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ او آئی سی اقوام متحدہ کے بعد دوسری سب سے بڑی بین الحکومتی تنظیم ہے جس میں چاربراعظموں کے 57 اراکین اور 5 مبصرین ریاستیں شامل ہیں۔