اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرانی کا ساتواں میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔ گروپ بی کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ساتواں میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آج منگل کو کھیلا جانا ہے ۔
بارش کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا تاحال ٹاس بھی نہیں ہوسکا ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ 2 بجے راولپنڈی میں شروع ہونا تھا۔آسٹریلوی ٹیم کو سٹیو سمتھ لیڈ کر رہے ہیں جبکہ جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کی قیادت ٹیمبا بووما کر رہے ہیں۔ راولپنڈی میں ہلکی بارش کے سبب آج منگل کو چیمپئنز ٹرافی میں کھیلے جانے والا ساتواں اور بڑا مقابلہ تاخیر کا شکار ہے۔
آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کا ٹاس 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا اور میچ کا آغاز 2 بجے ہونا تھا لیکن بارش کی وجہ سے پچ کو کوورز سے ڈھانپ کر رکھاگیا ہے۔پچ اور اطراف پر کور بدستور موجود ہیں اور انتظار کیا جارہا ہے کہ ہلکی بارش رکے تو ٹاس کیا جائے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565952