آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امام مسجد نبوی ﷺ ڈاکٹر صالح بن محمد البدیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

99
ISPR

راولپنڈی۔9اگست (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے امام مسجد نبوی ﷺ ڈاکٹر صالح بن محمد البدیر کی ملاقات نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امام مسجد نبوی ﷺ ڈاکٹر صالح بن محمد البدیر جی ایچ کیو پہنچے جہاں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے معزز مہمان خوش کوآمدید کہا۔

آرمی چیف نے امام مسجد نبوی ﷺ کے دورہ پاکستان کو پاکستانی عوام کے لیے اعزاز قرار دیا جبکہ امام ڈاکٹر صالح البدیر کا کہنا تھا پاکستان کا مسلم دنیا میں اہم مقام ہے، پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ملاقات کے دوران شخصیات کی جانب سے پاک سعودی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، امام مسجد نبوی ﷺ نے ملاقات کے اختتام پر مسلم امہ کے اتحاد، امن اور استحکام کے لیے دعا کی۔