آٹھواں آئی سی سی ٹی ٹونٹی ویمنز ایشیا کپ کیلئے سری لنکن سکواڈ کا اعلان، چماری اتھاپتھو قیادت کریں گی

188
ICC

کولمبو۔21ستمبر (اے پی پی):سری لنکا نے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ویمنز ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے 15 رکنی خواتین ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔ سر ی لنکا نے جولائی اور اگست میں کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والی ویمن ٹیم میں تین تبدیلیا ں کیں ہیں۔چماری اتھاپتھو ٹیم کی قیادت کریں گی اور وکٹ کیپر بلے باز کوشانی نوتھیانگانا، بائیں ہاتھ کی تیز گیند باز تھریکا سیونڈی اور آل راؤنڈر مدوشیکا میتھانند ا کو 15 رکنی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

خواتین کا ٹی ٹونٹی ایشیا کپ یکم سے 15 اکتوبر تک بنگلہ دیش میں شیڈول ہے جس میں سری لنکن ویمن ٹیم اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف یکم اکتوبر کو کھیلے گی۔ خواتین کے ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے سری لنکن سکواڈ کی قیادت چماری اتھا پتھو کریں گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں نیلاکشی ڈی سلوا،کاویشا دلہری،اچینی کلسوریا،سوگنڈیکا کماری،مدوشیکا میتھانند،کوشانی نوتھینگا،حسینی پریرا،اوشادی رانا سنگھے،انوکا راناویرا،ہرشیتھا سماراویکرما،انوشکا سنجیوانی (وکٹ کیپر)،ٹھریکا سیونڈی،ملشا شہانی اور رشمی سلوا شامل ہیں۔