اٹلی کی تھرڈ سیڈڈ جوڑی آسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی

109
Australian Open Tennis Tournament

میلبورن۔21جنوری (اے پی پی):اٹلی کے ٹینس سٹار سائمن بولیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈریا واواسوری پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں میں اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں اٹلی کے ٹینس سٹار سائمن بولیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈریا واواسوری پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے نونو بورجیس اور ان کے ہم وطن جوڑی دار فرانسسکو کیبرال پر مشتمل پرتگال کی جوڑی کو شکست دی ۔

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں ۔مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں اٹلی کے ٹینس سٹار سائمن بولیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈریا واواسوری پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف نونو بورجیس اور ان کے ہم وطن جوڑی دار فرانسسکو کیبرال پر مشتمل پرتگال کی جوڑی کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 6-7(4-7) سے شکست دے کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں اٹلی کی فاتح جوڑی کا مقابلہ سویڈن کے آندرے گورنسن اور ان کے نیدرلینڈز کے جوڑی دار سیم وربیک سے ہوگا۔