اٹک ،پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے پر چھ افراد گرفتار کر لیے

80
راولپنڈی کے تھانہ روات کی حدود میں بیوی کو ذبح کرنے والے سفاک قاتل کو پولیس نے گرفتار کرلیا

اٹک۔ 17 فروری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی احکامات کی روشنی میں اٹک پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔تھانہ صدر اٹک پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزم حسن علی ولد محمد خان سکنہ سروالہ تحصیل و ضلع اٹک کو پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن سمیت گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے اسماعیل شاہ ولد فیروز شاہ سکنہ ڈھوک مسکین حسن ابدال کے قبضہ سے اسلحہ آتشیں پسٹل 30 اور 3 ضرب روند برآمد کر لیے، تھانہ جنڈ پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم جاوید خان ولد بلاور خان سکنہ کوہاٹ سے دوران انٹیروگیشن اسلحہ ناجائز پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کر لیا ایک اور کاروائی میں سیعناب گل ولد زریاب گل سکنہ لاچی تحصیل و ضلع کوہاٹ کے قبضہ سے 20 روند برآمد کر لیے۔

تھانہ اٹک خورد پولیس نے دوران تلاشی علی ولد رحیم ساکن حاجی شاہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور معہ 3 روند اور تھانہ فتح جنگ پولیس نے عبدالوہاب احسن ولد محمد صفدر سکنہ فتح جنگ سے غیر قانونی اسلحہ پسٹل 9 ایم ایم معہ 5 ضرب روند برآمد کر لیے۔ اٹک پولیس نے اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔