اٹک۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):اٹک پولیس نے کارروائیوں میں 3 مختلف ملزمان سے چرس ، شراب اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر اسلحہ منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔
اسی سلسلہ میں تھانہ جنڈ کے اے ایس آئی عنائیت علی نے بنارس خان ولد بہادر خان سکنہ محلہ حسین آباد جنڈ سے 1470 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا اسی طرح تھانہ باہتر کے اے ایس آئی رضا حسنین نے دوران چیکنگ پکٹ پنڈ بہادر خان پر ایک مشکوک گاڑی نمبری آر آئی پی 8339 روکی جس میں سوار محمد الیاس ولد منظور احمد،سرفراز ولد محمد صدیق،
سید علی رضا ولد مظہر حسین اور عادل محمود ولد ساجد محمود کے قبضے سے ایک ایک بوتل شراب جبکہ گاڑی کی ڈگی سے مزید 2 بوتل شراب ٹوٹل 6 بوتل شراب قبضہ مٰں لیکر4 ملزمان کو گرفتار کر لیا، دوسری جانب انچارج پولیس چوکی غورغشتی سب انسپکٹر محمد اسماعیل نے دوران گشت مشکوک شخص ذوالفقار ولد خان افسر سکنہ محلہ شیرا بانڈہ غورغشتی حضرو سے اسلحہ ناجائز پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔