اٹک، ضلع بھر میں ہمت کارڈز تقسیم کرنے کی تقریبات منگل کو منعقد ہونگی

147
ضلع حافظ آبادمیں معذور افراد میں ہمت کارڈ کے ذریعے امدادی رقوم کی تقسیم کاسلسلہ شروع کر دیا گیا
ضلع حافظ آبادمیں معذور افراد میں ہمت کارڈ کے ذریعے امدادی رقوم کی تقسیم کاسلسلہ شروع کر دیا گیا

اٹک۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایات کی روشنی میں کل منگل کو ضلع اٹک میں خصوصی افرادمیں ہمت کارڈ تقسیم کیےجا ئیں گے۔

جن مقامات پرتقریبات منعقدہوں گی ان میں گورنمنٹ ایم سی بواٸزہاٸی سکول اٹک،گورنمنٹ بواٸزہاٸی سکول نمبرایک حضرو،بوائز ہائر سیکنڈری سکول حسن ابدال،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبرایک فتح جنگ،گورنمنٹ ٹیکنیک ٹریننگ انسٹیٹیوٹ (ٹیوٹا) پنڈگھیب، گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ(ٹیوٹا) جنڈشامل ہیں۔تمام مقامات پرتقریبات صبح 10 بجے شروع ہوں گی جہاں پر مسلم لیگ(ن) کے اراکین اسمبلی اور عہدیداران کارڈز تقسیم کریں گے۔