اپر کوہستان ۔ 27 نومبر (اے پی پی):اپر کوہستان میں انسداد پولیو مہم سخت سکیورٹی حصار میں شروع ہو گئی ہے، جگہ جگہ ناکہ بندیاں اور سنیپ چیکنگ کا عمل جاری ہے۔
اپر کوہستان پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد خالد خان کے احکامات پر ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کو مزید موثر بنا کر انسداد پولیو مہم کے دوران سکیورٹی مزید الرٹ کر دی گئی ہے۔ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کی سکیورٹی پر 400 پولیس افسران، اہلکار اور ایف سی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ ضلع کے دونوں سرکلز میں ٹیموں کی سکیورٹی کی براہ راست نگرانی ایس ڈی پی اوز کر رہے ہیں۔ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر کے پولیو ٹیموں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر کوہستان محمد خالد خان نے والدین سے اپیل ہے کہ وہ انسداد پولیو ٹیموں کے اراکین سے بھر پور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ملک و قوم کا مستقبل روشن بنائیں۔