اگست 2024 میں پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے سرمایہ کاروں کی جانب سے بولی لی جائے گی ، وزیر خزانہ

124
Increase in salaries of government employees
National Heritage

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگست 2024 میں پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے سرمایہ کاروں کی جانب سے بولی لی جائے گی جس کے بعد پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل ہو جائے گا۔

بدھ کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے پی آئی اے کی نجکاری کی تفصیلات کے حوالے سے بتایا کہ مارچ 2024 میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کی تشکیل کی گئی جس کے بعد 622 ارب روپے کے واجبات کو پی آئی اے سے منتقل کیا گیا ، نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اظہار دلچسپی طلب کی جس میں 12 کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا، 6 کمپنیوں نے پری کوالیفائی کیا، اگست 2024 میں سرمایہ کاروں کی جانب سے بولی لی جائے گی جس کے بعد یہ سلسلہ پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔