ایبٹ آباد۔ 17 نومبر (اے پی پی):ایبٹ آباد اورمانسہرہ کیمپسز میں نجی تعلیمی ادارہ تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز کی انتظامیہ نے یتیم طالبات کیلئے سکالرشپس کا اعلان کردیا۔یتیم طالبات کیلئے جماعت اول سے کلاس بارہویں تک تمام کلاسز میں نشستیں مختص کی گئیں ہیں،پچھلی جماعت میں 70فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والی طالبات داخلے کیلئے اہل ہوں گی۔انٹری ٹیسٹ میں 60فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری ہیں۔داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ5فروری2025کو منعقد ہوگا۔
داخلہ فارم کے ساتھ فارم (ب)،والد کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور4عدد تصاویر فراہم کرنی ہوں گی،داخلہ میرٹ کی بنیاد پر دیاجائے گا۔تعمیر وطن کے ترجمان کے مطابق کلاس اول میں یتیم طالبات کیلئے 5نشستیں مختص کی گئیں ہیں،کلاس دوئم میں یتیم طالبات کیلئے 15نشستیں مختص ہیں، 10طالبات پہلے سے زیرتعلیم ہیں جبکہ 5نشستیں خالی ہیں۔کلاس سوئم میں یتیم طالبات کیلئے 20نشستیں مختص کی گئیں ہیں جن میں 9طالبات پہلے سے زیرتعلیم اور11نشستیں خالی ہیں،کلاس چہارم میں مختص20نشستیں میں سے 10نشستیں خالی ہیں،کلاس پنجم میں مختص25نشستوں میں سے 4نشستیں خالی ہیں،کلاس ششم میں یتیم طالبات کیلئے مختص25نشستوں میں سے 7نشستیں خالی ہیں،کلاس ہفتم میں 25نشستوں میں سے 7نشستیں خالی ہیں،کلاس ہشتم میں 25نشستوں میں سے 5نشستیں خالی ہیں،کلاس نہم میں 30نشستوں میں سے 6نشستیں خالی ہیں،کلاس دہم میں 30نشستوں میں سے 3نشستیں خالی ہیں،گیارہویں کلاس میں یتیم طالبات کیلئے مختص50نشستوں میں سے 18نشستیں خالی ہیں اور بارہویں کلاس میں 30نشستوں میں سے 2نشستیں خالی ہیں جبکہ بارہویں کلاس(اولڈ)میں 39یتیم طالبات زیرتعلیم ہیں۔